ریسکیو1122 کی ٹیم نےغازی بیراج کے مقام پر 7 بچوں کو ڈوبنے سے بچا لیا

پیر 21 جولائی 2025 21:00

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2025ء) ریسکیو1122 کی ٹیم نےغازی بیراج کے مقام پر 7 بچوں کو ڈوبنے سے بچا لیا۔غازی بیراج کے مقام پر سیاحت کیلئے صوابی سے آئی فیملی کے 7 بچے پانی زیادہ ہونے کے باعث ڈوبنے لگے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نور الامین کی ہدایت پر لگائے گئے واٹر ریسکیو کیمپ میں موجود ریسکیو اہلکاروں نے فوری ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے بروقت تمام بچوں کو کشتی کی مدد سے کنارے پر منتقل کیا۔

ریسکیو ٹیم کے منع کرنے کے باوجود بیراج پر پانی کم ہونے کے باعث تمام بچے اپنے چچا کے ساتھ پیدل دوسرے کنارے پر چلے گئے مگر اچانک پانی کا بہاؤ تیز ہونے کے باعث ڈوبنے لگے جن کو بروقت ریسکیو ٹیم نے ڈوبنے سے بچا لیا۔عوام سے التماس ہے کہ پانی کم ہونے کے باوجود بھی پانی والی جگہوں کے نزدیک نہ جائیں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچ سکیں۔

متعلقہ عنوان :