سیلاب سے بچاؤ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ہدایت

پیر 21 جولائی 2025 22:00

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2025ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے دیامر، سکردو، غذر سمیت دیگر اضلاع میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر گلگت بلتستان ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی، ریسکیو 1122 سمیت متعلقہ اداروں کو ریسکیو اور ریلیف کارروائیاں تیز کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب کے نقصانات سے بچاؤ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے تھک چلاس کے مقام پر سیلاب کی وجہ سے سیاحوں کی گاڑیوں کو درپیش حادثے کا بھی نوٹس لیا اور فوری ریسکیو آپریشن کی ہدایت کی، انہوں نے عوام اور سیاحوں سے اپیل کی کہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے دوران احتیاطی اقدامات اختیار کریں اورموسم کے حوا لہ سے مکمل معلومات کے بعد سفر کریں۔

متعلقہ عنوان :