ای چالان کی ایک ماہ میں ادائیگی نہ کرنے پر10 فیصد جرمانہ بھی عائد ہوگا

منگل 22 جولائی 2025 13:38

ای چالان کی ایک ماہ میں ادائیگی نہ کرنے پر10 فیصد جرمانہ بھی عائد ہوگا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2025ء)ای چالان کی ایک ماہ میں ادائیگی نہ کرنے والے شہری اب10فیصد جرمانہ بھی ادا کریں گے ۔ سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق اب جو شہری ای چالان کی ایک ماہ میں ادائیگی نہیں کریں گے انہیں اضافی 10فیصد جرمانے کی ادائیگی بھی کرنا ہو گی ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق جو شہری ای چالان کے خلاف عدالت سے رجوع کرنا چاہیں تو قانون اسے اس کی بھی اجازت دیتا ہے اور اگر کوئی شہری یہ سمجھتا ہے کہ اس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی تو وہ گریڈ17کے افسر کو تحریری شکایت درج کر اسکتا ہے جس پر سیف سٹی اتھارٹی سے اس کے بارے میں پوچھ گچھ کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :