کیسپرسکی کی جانب سے سائبر سیکیورٹی کے عالمی مقابلے کیچ دی فلیگ کے لیے رجسٹریشن کا آغاز

منگل 22 جولائی 2025 18:09

کیسپرسکی کی جانب سے سائبر سیکیورٹی کے عالمی مقابلے کیچ دی فلیگ کے لیے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2025ء)کیسپرسکی نے اپنے نئے سائبرسکیورٹی کے عالی مقابلے،کیپچر دی فلیگ کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے، جس میں دنیا بھر کی تعلیمی اور کارپوریٹ ٹیموں کو مہارت، حکمتِ عملی اور اختراع کی اس آن لائن جنگ میں حصہ لینے کی دعوت دی جا رہی ہے۔ یہ مقابلہ پانچ علاقائی ٹیموں پر مشتمل ہوگا، اور ہر ریجن کی فاتح ٹیم کو ایک منفرد موقع ملے گا کہ وہ 25 تا 28 اکتوبر کو تھائی لینڈ میں ہونے والے کیسپرسکی کے سیکیورٹی اینالسٹ سمٹ کے فائنلز میں شرکت کرے اور 18,000 ڈالر کے انعامی فنڈ کے لیے مقابلہ کرے۔

سائبر خطرات کے بڑھتے ہوئے دور میں کیسپرسکی دنیا بھر میں سائبر سیکیورٹی کے ماہرین کی صلاحیتیں نکھارنے اور انہیں جدید خطرات سے نمٹنے کے قابل بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

(جاری ہے)

مئی میں، کیسپرسکی نے سیکیورٹی اینالسٹ سمٹ کیپچر دی فلیگ کے لیے کوالیفائرز کا انعقاد کیا تھا، جس میں آٹھ ٹیموں کو فائنلز کے لیے منتخب کیا گیا۔ نیا مقابلہ مزید بڑے پیمانے پر محققین تک رسائی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں تعلیمی اور کارپوریٹ شعبے کی ٹیموں کو اکٹھا کیا جائے گا تاکہ نئے ٹیلنٹ اور ماہرین دونوں کو بڑے پیمانے پر اپنی صلاحیتیں آزمانے کا موقع مل سکے۔

مقابلے میں شرکت کے لیے رجسٹریشن اوپنہے۔ ٹیم کو رجسٹر کرنے کے لیے شرکاء کو شمالی امریکا، جنوبی امریکا و کیریبئین، یورپ، مشرق وسطی ترکی اور افریقہ ، روس اور سی آئی ایس یا پھر ایشیا اور اوشیانا ریجنز میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ رجسٹریشن مکمل کرنے کے لیے شرکاء کو کسی تسلیم شدہ ادارے یا تنظیم سے وابستگی ثابت کرنا ہوگی، جس کے لیے تعلیمی یا کارپوریٹ ڈومین والے ای میل کا استعمال ضروری ہے۔

30 اور 31 اگست کو رجسٹریشن مکمل کرنے والی ٹیمیں 24 گھنٹے کے آن لائن سی ٹی ایف ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی، جو علاقائی فاتحین کا تعین کرے گا۔ اس مقابلے کے دوران شرکاء کو جدید ترین سائبر سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا، جن میں کرپٹوگرافی، ریورس انجینئرنگ، ویب سیکیورٹی اور یقیناً آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے متعلقہ کام شامل ہوں گے۔پانچ ریجنز کے فاتحین کو تھائی لینڈ میں منعقدہ سیکیورٹی اینالسٹ سمٹ کے کے آن سائٹ فائنلز میں خصوصی دعوت اور سفری اخراجات کی سہولت دی جائے گی، جہاں وہ آٹھ فائنلسٹ ٹیموں کے ساتھ مرکزی انعام کے لیے مقابلہ کریں گے۔

کیسپرسکی کی گلوبل ریسرچ اینڈ تجزیاتی ٹیم کے ڈائریکٹر، ایگور کوزنیٹسوو نے کہا کہ سی ٹی ایف میں شرکت کرنے یا اس میں تعاون کرنے والی تنظیمیں نہ صرف اپنی اندرونی سائبر صلاحیتوں کو مضبوط کرتی ہیں بلکہ ٹیلنٹ کی ترقی اور صنعت میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے عزم کا مظاہرہ بھی کرتی ہیں۔ نوجوان محققین کے لیے، کیسپرسکی کیپچر دی گلیگ ایک منفرد موقع ہے کہ وہ حقیقی دنیا کے چیلنجز کا سامنا کریں اور یہ جان سکیں کہ سائبر سیکیورٹی میں کام کرنا واقعی قابلِ قدر ہے۔مرکزی مقابلے کی تیاری کے لیے، کیسپرسکی متعدد تعلیمی سیشنز کا انعقاد کرے گا تاکہ شرکاء کی مسابقتی صلاحیتیں بڑھ سکیں۔ ان ویب نارز میں ابتدائی ٹیزر ٹاسکس اور فائنلز میں بہتر کارکردگی کے لیے حکمتِ عملی شامل ہوں گی۔