مہنگی چینی خرید کر سستی فروخت نہیں کر سکتے، کریانہ ایسوسی ایشن کا پنجاب بھر میں چینی کی فروخت بند کرنے کا اعلان

حکومت اور انتظامیہ سرکاری قیمت 165 روپے کلو چینی فراہم میں ناکام ہوگئی ہیں، حکومت اپنے اعلان کے مطابق ہمیں 165 روپے کلو چینی فراہم کرے ہم 173 روپے فروخت کریں گے، حافظ عارف گجرصدر کریانہ ایسوسی ایشن

Faisal Alvi فیصل علوی منگل 22 جولائی 2025 17:10

مہنگی چینی خرید کر سستی فروخت نہیں کر سکتے، کریانہ ایسوسی ایشن کا پنجاب ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جولائی 2025) مہنگی چینی خرید کر سستی فروخت نہیں کر سکتے،کریانہ ایسوسی ایشن نے پنجاب بھر میں چینی کی فروخت بند کرنے کا اعلان کردیا، حکومت اور انتظامیہ سرکاری قیمت 165 روپے کلو چینی فراہم میں ناکام ہوگئی ہیں۔ پنجاب بھر میں چینی کا بحران شدید ہونے لگا ہے اور مرکزی کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے صوبہ بھر میں چینی کی فروخت بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

کریانہ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر حافظ عارف گجر نے کہا ہے کہ حکومت اپنے اعلان کے مطابق ہمیں 165 روپے کلو چینی فراہم کرے ہم 173 روپے فروخت کریں گے۔ آج منگل 22 جولائی سے پنجاب میں چینی کی پرچون فروخت بند کر رہے ہیں۔جب تک ملز اور ڈیلرز کا کریانہ مرچنٹس سے قیمت پر میکنزم نہیں بنتا، چینی کی فروخت بند رہے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے سرکاری قیمت پر چینی سپلائی یقینی بنانے کے بجائے شاپس سیل اور بھاری جرمانے شروع کر دئیے ہیں۔

حکومت اور انتظامیہ سرکاری قیمت 165 روپے کلو چینی فراہم میں ناکام ہوگئی ہیں۔حکومت نے 165 روپے کلو ایکس شوگر ملز مقرر کی تھی اب اس پر عملدرآمد بھی کرائے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ملک بھر میں چینی کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری تھا۔ملک بھر میں چینی کی قیمت 200روپے فی کلو تک پہنچ گئی تھی۔دکانداروں کا کہنا تھا کہ پشاور کی ریٹیل مارکیٹ میں چینی 190 سے 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی تھی۔

ریٹیل مارکیٹ میں 2 ہفتے قبل چینی کی فی کلو قیمت 180 روپے تھی۔ شوگر ڈیلرز کا کہنا تھا کہ ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 179 روپے تک پہنچ گئی تھی۔ گزشتہ روز ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 178 روپے تھی۔ کوئٹہ شہر میں ریٹیل میں چینی کی 186 سے 190 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی تھی۔

ہول سیل میں چینی 183 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی تھی۔کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 2 روپے بڑھی ہے جس کے بعد چینی کی ہول سیل قیمت 180 روپے فی کلو ہو گئی ہے جبکہ ریٹیل مارکیٹ میں چینی 185 سے 200 روپے فی کلو مل رہی تھی۔قبل ازیں ملک میں چینی مزید 2 روپے 32 پیسے فی کلو مہنگی ہوگئی تھی۔ چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 196 روپے جبکہ اوسط قیمت 184 روپے 92 پیسے فی کلو ہوگئی تھی۔

چینی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیاتھا۔وفاقی ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے نئے اعداد و شمار جاری کردئیے جس کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت میں 2 روپے 32 پیسے فی کلو بڑھ گئی تھی۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے تک چینی کی اوسط قیمت 182 روپے 60 پیسے فی کلو تھی۔ملک میں چینی کی اوسط قیمت 184 روپے 92 پیسے فی کلو تھی۔رپورٹ کے مطابق ایک سال قبل ملک میں چینی کی اوسط قیمت 144 روپے 72 پیسے فی کلو تھی۔

متعلقہ عنوان :