بھارتی پارلیمنٹ میں آپریشن سندور پر بحث کیلئے اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی

پارلیمنٹ میں حکومتی ارکان کو ہی بولنے کی اجازت دی جاتی ہے،راہول گاندھی

منگل 22 جولائی 2025 15:37

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2025ء)بھارتی پارلیمنٹ میں اپوزیشن ارکان نے پہلگام حملے اور آپریشن سندور پر تفصیلی بحث کرانے کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ میں آپریشن سندور پر بحث کے لیے اپوزیشن کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی۔کانگریس رہنما راہول گاندھی نے کہا کہ پارلیمنٹ میں حکومتی ارکان کو ہی بولنے کی اجازت دی جاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں اپوزیشن لیڈر ہوں مجھے نہیں بولنے دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :