فاقہ کش بچوں کے لیے خریدا گیا فوڈ جلایا کیوں گیا، امریکی سینیٹرٹم کین

منگل 22 جولائی 2025 15:37

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2025ء)امریکا کے ڈیموکریٹک سینیٹر ٹم کین نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے 5 سو میٹرک ٹن غذا ضائع کرنے پر نائب وزیر برائے مینجمنٹ اور ریسورس مائیکل ریگاس پر طنز کی بھرمار کردی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے استفسار کیا کہ سینیٹ کی امور خارجہ کمیٹی کے رکن نے مائیکل ریگاس سے پوچھا کہ فاقہ کشی کا شکار بچوں میں بانٹنے کے لیے خریدا گیا فوڈ آخر جلا کر ضائع کرنے کا فیصلہ کیوں کیا گیا۔ٹم کین نے کہا کہ جب مارچ میں ہی خبردار کردیا گیا تھا کہ جولائی میں اس فوڈ کے استعمال کی معیاد ختم ہوجائے گی تو اس کا بہتر استعمال کیوں نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :