کابل میں ڈریس کوڈ کی مبینہ خلاف ورزیوں پرخواتین کی گرفتاریاں،اقوام متحدہ کا اظہارِ تشویش

منگل 22 جولائی 2025 16:24

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2025ء)اقوام متحدہ نے افغانستان میں طالبان حکام کی جانب سے بڑی تعداد میں خواتین کو اسلامی لباس کے ضوابط کی مبینہ خلاف ورزی کے الزام میں حراست میں لینے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، تاہم طالبان نے خواتین کی گرفتاری یا جیل بھیجے جانے کی اطلاعات کو مسترد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے افغانستان میں امدادی مشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل میں 16 سے 19 جولائی کے دوران بڑی تعداد میں خواتین اور لڑکیوں کو محض اس بنا پر حراست میں لیا گیا کہ وہ عبوری حکومت کی جانب سے مقرر کردہ حجاب کے اصولوں پر پوری نہیں اتریں۔