غزہ میں امداد کی تقسیم کااسرائیلی طریقہ اور شہریوں کا قتل،برطانیہ اور 24 ممالک کی مذمت

منگل 22 جولائی 2025 16:24

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2025ء)برطانیہ، فرانس، جاپان، اٹلی، آسٹریلیا، کینیڈا، ڈنمارک اور دیگر ممالک نے غزہ میں سست رفتار امداد اور عام شہریوں کے ظالمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے جنگ کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں ان ممالک نے اسرائیلی امدادی ماڈل کو خطرناک قرار دیا جو بد امنی کو ہوا دیتا ہے اور غزہ کے عوام کی انسانی حرمت چھینتا ہے۔ انھوں نے فوری جنگ بندی اور ایک سیاسی راہ متعین کرنے پر زور دیا۔