ڈپٹی کمشنر تورغر کی زیر صدارت اکائونٹ افسران کا اجلاس، آفس زمین کے لئے اقدامات کی ہدایت کی

منگل 22 جولائی 2025 17:06

تورغر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر تورغر انور زیب کی زیر صدارت محکمہ اکائونٹ آفس کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں ضلعی ہیڈ کوارٹر جدباءمیں اکائونٹ آفس کی زمین کے لئے فوری اقدامات کرنے کے لئے ہدایات جاری کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر تورغر نے کہا کہ ضلع کے ہیڈ کوارٹر میں اکائونٹ آفس کی عمارت کی تعمیر کا کام جلد شروع ہو جائے گا، دفتر کی جگہ کے تعین کے لئے کام شروع کر دیا گیا ہے، مناسب جگہ ملنے پر اکائونٹ آفس کی تعمیر کا کام شروع کر دیں گے جس سے اداروں اور شہریوں کو اپنے مسائل کے حل کے لئے مناسب جگہ میسر ہو گی۔

انہوں نے ضلع کے اکائونٹ آفس کے اہلکاروں کو شہریوں کو درپیش مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے لیویز ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے لیویز اہلکاروں کی حاضری چیک کی اور صوبیدار کو ہدایات کی کہ لیویز سکیورٹی کو مزید بہتر بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے تورغر میں جاری مون سون شجر کاری مہم میں تیزی لاتے ہوئے میٹنگ کا انعقاد کیا۔ لائن ڈیپارٹمنٹس کو ان کی ڈیمانڈ کے مطابق پودے فراہم کئے جائیں گے، ان پودوں کی نگہداشت متعلقہ محکمہ کے ذمہ ہو گی۔ ڈپٹی کمشنر تورغر نے سی سی آفس سے منسلک پارک میں پودا لگایا۔