محکمہ آثار قدیمہ نے قصور میوزیم کی بحالی کا آغاز کردیا

میوزیم کو ری ماڈل کر کے نوادرات جدید تقاضوں کے مطابق نمائش کیلئے پیش کیے جائیں گے‘مریم اورنگزیب

بدھ 1 اکتوبر 2025 13:01

محکمہ آثار قدیمہ نے قصور میوزیم کی بحالی کا آغاز کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2025ء) محکمہ آثار قدیمہ نے قصور میوزیم کی بحالی کے کام کا آغاز کردیا۔بحالی کا کام وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر شروع کیا گیا ہے، سینئر وزیر مریم اورنگزیب تمام منصوبوں کی براہ راست نگرانی کر رہی ہیں۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ قصور میوزیم کو ری ماڈل کر کے نوادرات جدید تقاضوں کے مطابق نمائش کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ آثار قدیمہ کے مطابق میوزیم کی اسٹرکچرل اسٹیبیلٹی بہتر بنا کر عمارت کو طویل عرصے تک محفوظ رکھا جائے گا، میوزیم ڈسپلے، شو کیسز اور گیلریز کو جدید خطوط پر اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ وکیل خان کے مقبرے اور اردگرد کے علاقے کی بحالی و تحفظ کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔قصور میوزیم میں عوامی سہولیات کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے، یہ منصوبہ قصور میوزیم کو جدید ثقافتی و سیاحتی مرکز میں ڈھالنے کی جانب اہم سنگ میل ہے۔ڈی جی محکمہ آثار قدیمہ ظہیر عباس ملک کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ وزیر اعلی پنجاب کے تاریخی ورثے کو محفوظ کرنے کے وژن کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے۔