سرگودھا ،17 سالہ لڑکی کے جنات نکالنے کیلئے لاکھوں روپے لوٹنے مزید لاکھوںکی ڈیمانڈ پر جعلی عامل گرفتار

بدھ 1 اکتوبر 2025 12:27

سرگودھا ،17 سالہ لڑکی کے جنات نکالنے کیلئے لاکھوں روپے لوٹنے مزید لاکھوںکی ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2025ء)سرگودھا شہر میں 17 سالہ لڑکی کے جنات نکالنے کیلئے 20 لاکھ روپے اورقیمتی طلائی زیورات لوٹ کر مریضہ کی ویڈیو بنا کر وائرل کرنے کی دھمکی دے کر مذید 30 لاکھ کی ڈیمانڈ پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے جعلی عامل کو گرفتار کر لیا اور مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقہ نیو سٹیلائٹ ٹان کے غلام عباس نے 17 سالہ مریضہ بیٹی(ک) کے علاج کے لئے چک 43 شمالی میلاد چوک کے عامل محمد بلال سے اس کے بھائی احمد کے زریعے رجوع کیا جس نے جنات نکالنے کے لئے لڑکی کے بال،ناخن اور خون لیکر عمل کرتے ہوئے ازخود اپنے بھائی احمد اور ماں کے زریعے 20 لاکھ روپے اور لڑکی سے اس کے اور اس کی ماں کے قیمتی طلائی زیورات عمل کے لئے ہتھیا لئے اور عمل کے نام پر لڑکی سے زیادتی کی کوشش میں ویڈیو بنا کر اسے وائرل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے مذید 30 لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کر دی اور اہلخانہ کو ہراساں کئے رکھا کہ اگرکسی کو بتایا تو جان سے مار دوں گا جس پر تھانہ سیٹلائیٹ ٹان پولیس نے مریضہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں زیر دفعہ 376iii/511/420/292 ت پ مقدمہ درج کر کے جعلی عامل محمد بلال کو گرفتار کر لیا اور مصروف تفتیش ہے۔