گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا حالیہ شدید بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

منگل 22 جولائی 2025 19:26

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا حالیہ شدید بارشوں کے نتیجے میں ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بابو سر میں سیلابی ریلے سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں حالیہ شدید بارشوں اور فلش فلڈ کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

گورنر ہائوس پشاور تر جمان کی جاری شدہ بیان کے مطابق گورنر نے کہا ہے کہ بارشوں اور قدرتی آفات کے باعث انسانی جانوں کا ضیاع ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔

انہوں نے ان حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ گورنر نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ وہ متاثرہ افراد کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کریں اور متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف اور امداد کی فراہمی یقینی بنائیں۔