یورینیم افزودگی ترک کرنیکا کوئی ارادہ نہیں: ایران کا واضح اعلان

منگل 22 جولائی 2025 21:06

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2025ء) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کا اپنے جوہری پروگرام، بشمول یورینیم کی افزودگی ترک کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایران اپنے یورینیم افزودگی کے پروگرام کو ترک نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل عباس عراقچی نے کہا تھا کہ جوہری مذکرات دوبارہ شروع کرنے کا امکان موجود ہے۔

چین کے ٹی وی چینل کو بھی انٹرویو میں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا تھا کہ جوہری مذاکرات کی بحالی کے لیے امریکا کی مخلصانہ نیت ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر پٴْرامن ہے، جوہری تنازع ایسے حل ہونا چاہیے جس سے دونوں فریق فائدہ اٹھائیں۔