ایک ماہ میں موبائل فونز کی درآمد میں 40.26 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

صرف جون 2025 میں 39 ارب 46 کروڑ روپے کے موبائل فون منگوائے گئے

منگل 22 جولائی 2025 22:47

ایک ماہ میں موبائل فونز کی درآمد میں 40.26 فیصد کا اضافہ ریکارڈ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2025ء) ایک ماہ میں موبائل فونز کی درآمد میں 40.26 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، صرف جون 2025 میں 39 ارب 46 کروڑ روپے کے موبائل فون منگوائے گئے۔تفصیلات کے مطابق ملک میں موبائل فونز درآمد کی تفصیلات سامنے آگئی ، جس میں بتایا ایک ماہ میں موبائل فونز کی درآمد میں 40.26 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دستاویز میں کہا گیا کہ جون 2025 میں 39 ارب 46 کروڑ روپے کے موبائل فون منگوائے گئے جبکہ مئی میں 28 ارب 13 کروڑ 20 لاکھ روپے کے موبائل منگوائے گئے تھے۔

(جاری ہے)

دستاویز میںکہاگیاہے کہ گزشتہ مالی سال 417 ارب 35 کروڑ 10 لاکھ روپے کے موبائل فون منگوائے گئے اور مالی سال 24-2023 میں 535 ارب 69 کروڑ روپے کے موبائل درآمد ہوئے تھے۔دستاویز کے مطابق مئی کی نسبت جون میں ٹیلی کام مصنوعات کی درآمدات 27.39 فیصد بڑھیں، جون 2025 میں 58 ارب 60 کروڑ 70 لاکھ روپے کی ٹیلی کام مصنوعات منگوائی گئیں۔

دستاویز میں مزید کہا گیا کہ جولائی تا جون 2024-25 میں 586 ارب 48 کروڑ روپیکی مصنوعات امپورٹ ہوئیں، اس عرصیمیں 169 ارب 12کروڑ 70 لاکھ روپے کا دیگر سامان منگوایا گیا جبکہ رواں سال جون میں 19 ارب 15 کروڑ روپے کی موبائل فون کا ساز و سامان درآمد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :