اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کا اکیڈمک سیشن کیلئے سرکاری تعلیمی اداروں کے نئے الحاق کیلئے تاریخوں کا اعلان

منگل 22 جولائی 2025 22:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2025ء)اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اکیڈمک سیشن 2025-2026 کیلئے سرکاری تعلیمی اداروں کے نئے الحاق کیلئے تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی سے نئے الحاق کے خواہشمند سرکاری تعلیمی ادارے اپنی درخواستیں 22جولائی 2025 سے 29اگست 2025 تک صرف ایک ہزار روپے پروفارما فیس کے ساتھ بورڈ آفس میں جمع کرواسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

بورڈ آف گورنرز کے فیصلے کی روشنی میں رواں سال بھی اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی سے نئے الحاق کے خواہشمند سرکاری تعلیمی اداروں سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔ ایسے سرکاری تعلیمی ادارے جو اس دوران اپنے فارم جمع نہ کرواسکیں وہ یکم ستمبر سے 15ستمبر تک ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ، 16ستمبر سے 30ستمبر تک 2ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ، یکم اکتوبر سے 15اکتوبر تک 3ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ جبکہ 16اکتوبر سے 31اکتوبر 2025 تک 4ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ اپنی درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں۔اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی سے نئے الحاق کے خواہشمند اور اہل سرکاری تعلیمی ادارے متعلقہ پروفارما بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے ڈان لوڈ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :