کنسرٹ سے قبل کرس مارٹن کا شائقین کو دلچسپ انداز میں انتباہ

منگل 22 جولائی 2025 22:52

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2025ء)کنسرٹ میں امریکی کمپنی کے سی ای او کے معاشقے کا راز فاش ہونے کے بعد برطانوی راک بینڈ کولڈ پلے کے مرکزی گلوکار کرس مارٹن محتاط ہوگئے۔امریکی شہر میڈیسن میں کنسرٹ شروع کرنے سے پہلے حاضرین کو دلچسپ انداز میں انتباہ دے دیا۔

(جاری ہے)

کرس مارٹن نے کنسرٹ کا آغاز کرنے سے قبل ہلکے پھلکے انداز میں شائقین سے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ اس مجمع میں موجود کچھ لوگوں کو ہیلو کہنا چاہتا ہوں۔انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے ہلکی مسکراہٹ کے ساتھ کہا کہ اور ہم یہ کیسے کہیں گی ہم کیمرے کا استعمال کریں گے اور آپ میں سے اکثر افراد کو اس بڑی اسکرین پر دکھائیں گے تو اگر کسی نے میک اپ نہیں کیا ہوا ہے تو براہِ کرم کرلیں۔

متعلقہ عنوان :