سوات، دفعہ 144نافذ ،ایل پی جی کی غیر قانونی صفائی، غیر رجسٹرڈ سلنڈرمینوفیکچررز،پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی بھروانے پر پابندی عائد

منگل 22 جولائی 2025 20:40

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2025ء)ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات سلیم جان نے ضلع سوات میں دفعہ 144 ضابطہ فوجداری نافذ کرتے ہوئے ایل پی جی کی غیر قانونی صفائی، غیر رجسٹرڈ سلنڈرمینوفیکچررز،سکول و کالجز اور پبلک ٹرانسپورٹ کے گاڑیوں میں ایل پی جی بھروانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں سیکشن 188 پی پی سی کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ غیر معیاری سلنڈرز انسانی جانوں کے لئے خطرات کا سبب بن سکتے ہیں اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کی صورت میں کسی بھی ناخوش گوار واقعے کا باعث بن سکتی ہے لہذا پابندی لگائی جاتی ہے۔ پابندی کا اطلاق دو ماہ کے لئے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :