ڈیرہ غازی خان میں ٹریفک قوانین کی آگاہی مہم، شہریوں میں پمفلٹ اور بروشرز تقسیم

منگل 22 جولائی 2025 21:20

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر محمد افضل خان کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن یونٹ نے شہر کے مختلف مقامات پر ٹریفک قوانین کی پاسداری کے لئے خصوصی آگاہی مہم کے دوران شہریوں، مسافروں، رکشہ، ویگن اور دیگر ٹرانسپورٹ مالکان کو ٹریفک قوانین، احتیاطی تدابیر اور حادثات سے بچاؤ کے بارے میں شعور دیا ۔

(جاری ہے)

ٹریفک پولیس کے انچارج نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ محتاط ڈرائیونگ کو اپنا شعار بنائیں اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کو اپنی سماجی ذمہ داری سمجھیں، تاکہ حادثات سے محفوظ اور مہذب معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکے۔مہم کے اختتام پر ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کے انچارج راشد میرانی نے شہریوں میں آگاہی پمفلٹ اور بروشرز تقسیم کئے ۔ شہریوں نے ٹریفک پولیس کی اس کاوش کو سراہا اور ایسے اقدامات کے تسلسل کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :