عبداللہ نواز ورلڈ جونیئر انفرادی سکواش چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

منگل 22 جولائی 2025 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) مصر میں جاری ورلڈ جونیئر انفرادی سکواش چیمپئن شپ کے دوسرے روز عبداللہ نواز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ عبداللہ نواز نے دو میچز جیت کر ورلڈ جونیئر انفرادی سکواش چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

میچ کے نتائج کے مطابق عبداللہ نواز نے پہلے رائونڈ میں (کینیڈا ) کے روہن پالیوال کو 0-3 سے شکست دی ۔ دوسرے راؤنڈ میں عبداللہ نواز نے امریکہ کے اوسکر اوکونکوو کو 1-3 سے ہرایا۔ عبداللہ نواز کل (بدھ ) پری کوارٹر فائنل میں اپنا اگلا میچ کھیلیں گے۔ عبداللہ نواز نے عوام سے آئندہ میچ میں اپنی کامیابی کے لئے دعا کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :