چینی وزیر تجارت کی یورپی یونین کے تجارتی کمشنر سے ویڈیو میٹنگ ،باہمی تجارتی و دیگر تعلقات کے فروغ بارے تبادلہ خیال کیا

بدھ 23 جولائی 2025 10:50

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) چین کے وزیر تجارت وانگ وینتائو نے یورپی کمشنر برائے تجارت و اقتصادی سلامتی ماروس سیفکووچ کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات کی اور باہمی تجارتی و دیگر شعبوں میں تعلقات کے فروغ بارے تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق یہ بات چین کی وزارت تجارت کی طرف سے بدھ کو جاری بیان میں بتائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات میں فریقین نے چین یورپی یونین اقتصادی اور تجارتی تعاون اور متعلقہ اہم امور بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ چینی وزیر تجارت نے یورپی یونین کی جانب سے روس کے خلاف پابندیوں کے 18ویں پیکج میں2 چینی مالیاتی اداروں کو شامل کرنے کے حوالے سے سخت احتجاج کیا۔ ■