ایئر چائنا کی ارومچی-تاشقند براہِ راست پروازیں شروع

بدھ 23 جولائی 2025 11:00

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) چین کی فضائی کمپنی ایئر چائنا نے چین کے شہر ارومچی اور ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند کے درمیان اپنی پہلی براہِ راست پرواز کا آغاز کر دیا ہے ۔ شنہوا کے مطابق افتتاحی پرواز گزشتہ روز تاشقند انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری، اس موقع پر ایک تقریب بھی منعقد ہوئی۔بوئنگ 737 طیارے پر چلنے والی یہ پروازیں ہر منگل، جمعہ اور اتوار کو آپریٹ کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

تاشقند میں ایئر چائنا کے نمائندے لی گوانگ پنگ نے کہا کہ یہ نیا روٹ دونوں ممالک کے درمیان عوامی روابط کے فروغ اور اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید آگے بڑھانے میں مدد دے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ روٹ دو طرفہ تعاون کے امکانات کو کھولنے اور رابطے کو مزید مستحکم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔یاد رہے کہ اس سے قبل ہفتہ کو ایئر چائنا نے بیجنگ اور تاشقند کے درمیان اپنی پہلی براہِ راست پرواز بھی شروع کی تھی، بوئنگ 737 طیارے پر چلنے والی یہ پروازیں ہر منگل، جمعرات اور ہفتہ کو آپریٹ کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :