ابراراحمد اورسفیان مقیم کو نہ کھلانے کا فیصلہ درست ہے یا غلط۔

بدھ 23 جولائی 2025 13:49

ابراراحمد اورسفیان مقیم کو نہ کھلانے کا فیصلہ درست ہے یا غلط۔
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)سابق کرکٹر تنویر احمد نے بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹی 20 میں سفیان مقیم اور ابرار احمد کو نہ کھلانے پر سوالات اٹھا دیے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے لکھا کہ کیا ابرار احمد اور سفیان مقیم کو نہ کھلانے کا فیصلہ درست ہے یا غلط۔ ابرار احمد بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹی 20 میں پلیئنگ الیون کا حصہ تھے لیکن انہیں دوسرے ٹی 20 میں شامل نہیں کیا گیا۔سفیان مقیم نے آخری بار رواں سال مارچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 میچ کھیلا تھا۔واضح رہے کہ بنگلا دیش دوسرے ٹی 20 میں 133 رنز پر ڈھیر ہو گیا