پشاور زلمی کے لیے بڑا اعزاز , پشاور زلمی ٹرائلز میں منتخب ہونیوالے نوجوان کرکٹرز کویت کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلیں گے

بدھ 23 جولائی 2025 21:17

پشاور زلمی کے لیے بڑا اعزاز , پشاور زلمی ٹرائلز میں منتخب ہونیوالے نوجوان ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)پاکستان سپر لیگ فرنچائز پشاور زلمی کے لیے بڑا اعزاز ، رواں سال پشاور میں ہونیوالے زلمی ٹیلنٹ ہنٹ اور ٹرئلز میں منتخب ہونیوالے نو باصلاحیت نوجوان کرکٹرز کویت کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکیں گے ۔ٹرائلز میں شارٹ لسٹ کیے گئے 9 نوجوان کرکٹرز عبدالروف، محمد ہارون ، ہارون رشید، حسیب خان ، جہانزیب خان۔

، عبداللہ ، محمد سلمان ، ثاقب خان ، شوریم علی خان کویت جاکر کرکٹ کھیلیں گے ،، پشاور زلمی نے رواں سال کے آّغاز میں ارباب نیاز اسٹیڈیم پشاور اور حیات آباد اسپورٹ کمپلیکس میں ٹیلنٹ ہنٹ اور ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا جس میں خیبر پختونخواہ سے ہزاروں نوجوان کرکٹرز نے حصہ لیا تھا،یہ نوجوان کرکٹرز پشاور زلمی اور کویت کرکٹ کے ایکسچینج پروگرام کے تحت کویت کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکیں گے۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ انہیں ملازمت بھی فرایم کی جائے گی۔ اور ڈومیسٹک کرکٹ کا تجزبہ بھی حاصل ہوگا،رواں سال ہونوالے ٹرائلز کے دوران پشاور زلمی اور کویت کرکٹ کے درمیان ایم او یو پر دستخط کیے گئے تھے، جس کے تحت دونوں ٹیموں کے مابین ایکسچینج پروگرام شروع ہوا۔ اس پروگرام کے تحت پاکستانی پلیئرز بھی کویت کی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید افریدی نے ایک بار پھرعزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختون خوا کے نوجوان کرکٹرز کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع اور ان کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کرتے رہیںگے۔

پشاور زلمی اور کویٹ کرکٹ کے درمیان ایکسچینج پروگرام سے نوجوان کرکٹرز کو کھیلنے کے مواقع ملیں گے ، اس کے علاوہ خیبر پختونخواہ میں مزید پچز بناکر گراس روٹ لیول پر نوجوان کرکٹرز کو سہولیات فرایم کریں گے، ماضی میں پشاور زلمی اور زلمی فاونڈیشن زلمی مدرسہ لیگ، زلمی اسکول لیگ، زلمی آزادی کپ ، زلمی میڈیا لیگ جیسے کامیاب ایونٹس منعقد کرچکی ہے۔رواں سال جنوری میں ہونیوالے ٹرائلز کے موقع پر پشاور زلمی کے مینٹور سابق کپتان ، انضمام الحق ، کامران اکمل ، پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم ، سابق کپتان محمد یوسف اور عمرگل ٹرائلز کے موقع پر موجود تھے جنہوں نے کھلاڑیوں کا انتخاب اور ٹپس دیں۔