اداکارہ شلپا شروڈکر نے سابق لیجنڈ بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے ساتھ اپنے تعلق کی خبروں سے متعلق حقیقت بیان کر دی

بدھ 23 جولائی 2025 21:17

اداکارہ شلپا شروڈکر نے سابق لیجنڈ بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے ساتھ ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)بھارتی اداکارہ شلپا شروڈکر نے سابق لیجنڈ بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے ساتھ اپنے تعلق کی خبروں سے متعلق حقیقت بیان کر دی۔ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ 1991 میں جب میں فلم 'ہم' میں کام کر رہی تھی تو اس وقت میری ملاقات سچن ٹنڈولکر سے ہوئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ اٴْن کا کزن اور ٹنڈولکر ایک ساتھ کرکٹ کھیلتے تھے جس کی وجہ سے ان کی ٹنڈولکر سے ملاقات ہوئی۔

(جاری ہے)

شلپا شروڈکر نے بتایا کہ ان سے ملاقات سے قبل ہی سچن اور انجلی میں انسیت تھی جس کا ہر کسی کو علم نہیں تھا اور ان کے دوست اس صورتحال سے واقف تھے۔بھارتی اداکارہ نے بتایا کہ چونکہ ایک اداکارہ ایک کرکٹر سے مل رہی ہے تو لوگوں کیلئے تعلق کے بارے میں کہنا آسان ہو گیا تھا۔دوسری جانب بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک پرانے انٹرویو میں سچن ٹنڈولکر نے شلپا شروڈکر کے ساتھ اپنے مبینہ تعلق کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ قیاس آرائیاں شروع ہوئیں کیونکہ دونوں ایک ہی مہاراشٹری پس منظر سے آئے تھے۔واضح رہے کہ سچن ٹنڈولکر کی شادی انجلی ٹنڈولکر سے 24 مئی 1995 کوہوئی تھی اور جوڑے کے دو بچے سارہ ٹنڈولکر اور ارجن ٹنڈولکر ہیں۔

متعلقہ عنوان :