مظفرآباد، جنگلات کے تحفظ کے لیے 3 نئی چیک پوسٹیں قائم

چیک پوسٹوں پر تعینات عملہ کی مانیٹرنگ کا خفیہ طریقہ کار بھی طے کرلیا گیا

بدھ 23 جولائی 2025 16:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)جنگلات کے تحفظ کے لیے 3نئی چیک پوسٹیں قائم ،ناظم جنگلات مظفرآباد سرکل میر نصیر نے نوسدہ،شہڑ گلی لیپہ،ہیر کٹلی کے مقام پر قائم کردہ 3چیک پوسٹوں کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ عرصہ دراز سے ان 3اہم مقامات سے نقصان جنگل اورسمگلنگ کی شکایات تھیں جس پر سیکرٹریٹ جنگلات کو تحریک کیاگیا کہ جنگلات کے تحفظ اور سمگلنگ کو روکنے کے لیے نوسدہ،ہیر کٹلی،شہڑ گلی کے مقام پر چیک پوسٹوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور ان 3 چیک پوسٹوں کے علاوہ دیگر مظفرآباد مظفرآباد سرکل کی حدود میں چیک پوسٹوں پر نگرانی کا عمل تیز اور شفاف بنادیا گیا ہے،کوئی بھی سمگلر ان چیک پوسٹوں سے نہیں گزرسکے گا۔

(جاری ہے)

ناظم جنگلات مظفرآباد سرکل میر نصیر احمد نے کہا کہ جنگلات ہمارا قومی اثاثہ ہیں اور نسل نو کی بقاء ہیں،جنگلات اگانے کے ساتھ ساتھ ان کی حفاظت اور سر سبز درختوں کی کٹائی کا عمل روکنا ناگزیر ہوچکا ہے،چیک پوسٹوں پر تعینات عملہ کی مانیٹرنگ کا خفیہ طریقہ کار بھی طے کرلیا گیا ہے کوئی بھی اہلکار سمگلنگ یا جنگلات کے کٹائو میں ملوث پایا گیا تو اسے محکمانہ سخت کارروائی سے گزرنا ہوگا نوکری سے بھی ہاتھ دھونا پڑے گا-

متعلقہ عنوان :