مظفرآباد، مون سون کا چوتھا روز،موسلادھار بارشوں کا سلسلہ بدستور جاری

بدھ 23 جولائی 2025 16:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء) مون سون کا چوتھا روز،موسلادھار بارشوں کا سلسلہ بدستور جاری،جائیکا کی جانب سے واضح رپورٹ کے باوجود اداروں کی غفلت، نااہلی کا شاخسانہ، بے دریغ چائنہ کٹنگ، دریا کناروں، کسیوں، نالوں، خطرناک علاقوں اور پہاڑوں پر تعمیرات نے پورے شہر کو خطرات سے دوچار کر دیا۔ کلاؤڈ برسٹ جیسے خطرناک سانحہ کا خطرہ پیدا ہو گیا، غیر قانونی چائنہ کٹنگ اور تعمیرات کی وجہ سے بارشی پانی سے بہہ کر آنے والا ملبہ مٹی لوگوں کے گھروں اور دکانوں سمیت کاروباری علاقوں میں گھس گیا۔

ایک ہی رات میں عوام الناس تاجروں کو کروڑوں روپے کی پھکی، ہونے والے نقصانات کا ذمہ دار کون، عوام نے سوال اٹھا دیا۔ عوام الناس کا کہنا ہے کہ ایسے تمام محکموں اور اداروں کا تعین کرتے ہوئے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرنے سمیت ان اداروں کا محاسبہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

عوام الناس کا مذید کہنا تھا کہ متعلقہ تمام ادارے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کے لیے پہلے حفاظتی اقدامات کریں اور تمام خطرناک علاقوں سے لوگوں کو منتقل کیا جائے۔ اسی طرح فوری طور پر بھاری مشینری مہیا کرتے ہوئے نہ صرف نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو متحرک کیا جائے، بلکہ تمام سڑکوں، گلیوں، محلوں اور گنجان آباد علاقوں میں آنے والا ملبہ مٹی ہٹایا جائے۔

متعلقہ عنوان :