نیلم،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرکی زیر صدارت علمائے کرام کااہم اجلاس

بدھ 23 جولائی 2025 17:05

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرنیلم ڈاکٹر غلام نبی کی زیر صدارت علما کرام کااہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں روٹین ایمونائزیشن میں 12مہلک بیماریوں کے خلاف حفاظتی ٹیکہ جات پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام نبی نے کہا کہ علما ئے کرام توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات کی اس قابل انسداد بیماریوں سے تحفظ کیلئے مہم کی آگاہی کیلئے شاندار کردار اداکرسکتے ہیں۔

ہرمحلے، گاؤں میں مساجد، مدارس کابہترین انتظام موجود ہے۔ پولیو، ٹی بی، ہیپاٹائیٹس، خناق، تشنج، کالی کھانسی، نمونیہ، اسہال، گردن توڑ بخار، ٹائی فائیڈ اور خسرہ سمیت کینسر جیسے مرض سے نجات کے لیے محکمہ صحت عامہ کے زیراہتمام EPIکے پلیٹ فارم سے شروع کی جانیوالی مہم میں علما ئےکرام بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ مہم میں پولیو، ٹی بی، ہیپاٹائیٹس، خناق، تشنج، کالی کھانسی، نمونیہ، اسہال، گردن توڑ بخار، ٹائی فائیڈ اور خسرہ بیماریوں کے علاوہ کینسر کے تدارک کے لیے کام کیاجاسکے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مولانا عبدالعزیز، مولانا شفیق الرحمن،مولانا فاروق احمد، مولانا عمر عزیز، مولانا عبدالحفیظ،مولانا طارق سعید، قاری عبداللطیف،بلال خطیب، کریم اللہ کے علاوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید مبشر گیلانی، خواجہ ضیاؤالدین ڈی ایس وی،فردوس بی بی اے ڈی سی، راجہ سلیم ودیگر سٹاف نے بھرپور شرکت کی۔\378