ڈپٹی کمشنر تورغر کی زیر صدارت بجلی کی لوڈ شیڈنگ و دیگر مسائل بارے اجلاس کا انعقاد

بدھ 23 جولائی 2025 17:10

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر تورغر انور زیب کی زیر صدارت بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور دیگر مسائل کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ،جس میں اسسٹنٹ کمشنر دوڑ میرا، واپڈا افسران، ایس ڈی او واپڈا، تحصیل دوڑ میرا اور جدباء کے وفد نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور واپڈا کے دیگر مسائل میٹرز وغیرہ کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر تورغر نے اس موقع پر کہا کہ لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں کمی کر کے عوام کو ریلیف دیا جائےاور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی روک تھام کے لئے کوششیں تیز کی جائیں تاکہ عوام کو مزید اذیت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ واپڈا عہدیداروں نے شرکاء کو یقین دلایا کہ بجلی کے حوالے سے تمام مسائل خاص کر لوڈشیڈنگ کی روک تھام کے لئے بھر پور کوشش کریں گے۔ واپڈا عہدیداروں نے شرکاء کو بتایا کہ ضلع تورغر میں بجلی کی بلوں کے حوالے سے کافی مسائل کا سامنا ہے جس کو علاقہ عمائدین سے مل کر حل کیا جائے گا، کم بلنگ ہونے کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کے دورانیے پر اثر پڑتا ہے۔

متعلقہ عنوان :