اسرائیلی فوج نے غزہ میں امداد لینے والے 1000 فلسطینیوں کو شہید کیا، اقوامِ متحدہ کا انکشاف

بدھ 23 جولائی 2025 18:45

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء) اقوامِ متحدہ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں خوراک حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے 1,000 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ شہادتیں اس وقت شروع ہوئیں جب سے غزہ ہیومینیٹرین فائونڈیشن ے اپنی امدادی سرگرمیاں 26 مئی سے شروع کیں۔

(جاری ہے)

یو این ہیومن رائٹس آفس کے ترجمان ثمین الخیطان نے بتایا کہ 21 جولائی تک ہمارے پاس ایسے 1,054 افراد کی اموات کا ریکارڈ موجود ہے جو غزہ میں خوراک لینے کی کوشش کے دوران اسرائیلی فائرنگ کا نشانہ بنے۔

ان میں سے 766 افراد GHF کے مراکز کے قریب اور 288 افراد اقوامِ متحدہ اور دیگر انسانی فلاحی اداروں کے قافلوں کے قریب شہید ہوئے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ اعداد و شمار گرانڈ پر موجود قابلِ اعتماد ذرائع جیسے میڈیکل ٹیمز، انسانی حقوق کے اداروں اور فلاحی تنظیموں سے حاصل کیے گئے ہیں۔