کھلابٹ میں جاری بیڈمنٹن ٹورنامنٹ اختتام پزیر ہو گیا

بدھ 23 جولائی 2025 20:44

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) ہری پور میں جاری بیڈمنٹن ٹورنامنٹ اختتام پزیر ہو گیا۔ ہری پور کے کھلابٹ بیڈ منٹن ہال میں جاری بیڈمنٹن ٹورنامنٹ اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پزیر ہو گیا۔ مینز سنگل کا فائنل میچ نوازش اور عظمت کے مابین کھیلا گیا جو عظمت نے 2-0 سے جیت لیا۔ ڈبلز کے فائنل میچ میں قاسم اور عظمت نے بھی 2-0 سے شہباز اور نوازش کو شکست سے دو چار کیا۔

(جاری ہے)

فائنل میچ کے مہمان خصوصی تحصیل چئیرمین ہری پور سمیع اللہ خان تھے جھنوں نے جیتنے اور رنر اپ کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل چئیرمین سمیع اللہ خان نے کہا کہ موجودہ دور میں کھیلوں کے مراکز نوجوانوں کے لیے بحالی کے مرکز ہیں جنکو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،نوجوان ہمارے معاشرے کا قیمتی اثاثہ اور مستقبل کے معمار ہیں،امن کے قیام اور اُن کو معاشرتی برائیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے کھیلوں کا فروغ وقت کا تقاضا ہے،تحصیل ہری پور میں سپورٹس کی پروموشن کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں،اس موقع پر کھلاڑیوں نے اُنھیں درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا جس کے حل لیے اُنھوں نے فوری اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :