لاہور میں کرنٹ لگنے کے 2 مختلف واقعات میں 2 نوجوان جاں بحق

بدھ 23 جولائی 2025 19:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) لاہور پولیس کے ترجمان کے مطابق ستوکتلہ واپڈا ٹاون کے علاقہ میں17 سالہ موسی کو گھر میں کرنٹ لگا،دریں اثنااقبال ٹاون نشتر بلاک میں 22 سالہ مزدور یاسر کو کام کے دوران کرنٹ لگا، دونوں متاثرین کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیاجو جانبر نہ ہو سکے،پولیس کارروائی کے بعد میتیں ورثا کے سپرد کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :