بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، خلاف ورزی پر 5خوراکی مراکز کے مالکانہ کوجرمانہ

بدھ 23 جولائی 2025 21:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر 5خوراکی مراکز کے مالکانہ کوجرمانہ کردیا۔بدھ کے روز بلوچستان فوڈاتھارٹی کی ٹیم نے عالمو چوک ائرپورٹ روڈ کاروائی کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی قوانین کی شدید خلاف ورزیوں پر ایک بیکری سیل جبکہ ایک جنرل سٹور اور ایک سپر سٹور مالکان پر جرمانے عائد کردیا۔

بی ایف اے حکام کے مطابق سیل کردہ بیکری کے خلاف صفائی کی انتہائی ابتر صورتحال ، زائد المعیاد اشیا و اجزا کی موجودگی ، جیم سے مکھیاں برآمد ہونے ، کیڑوں مکوڑوں کی روک تھام کے نامناسب انتظامات ، حتمی اشیا پر تیاری و تاریخ تنسیخ ظاہر نہ کرنے اور تیار بیکری آئٹمز کو گندے و جراثیم زدہ کپڑوں سے ڈھانپنے پر ایکشن لیا گیا۔

(جاری ہے)

جرمانہ کیے گئے سپر سٹور اور جنرل سٹور مالکان کے خلاف زائد المعیاد بسکٹ ، کولڈرنکس ، سوسز اور پابندی عائد پان پراگ گٹکا کی فروخت پر کارروائی کی گئی۔

دوران انسپکشن ایک یونٹ مالک کو لائسنس کی عدم دستیابی پر جرمانہ کیا گیا ۔بی ایف اے حکام کی میکانگی روڈ اور پشتون آباد میں متفرق کھانے پینے کے مراکز کی چیکنگ کی گئی اور2 بیکریز، بیکنگ یونٹس اور ایک نان شاپ سمیت مختلف وجوہات پر متعدد مراکز مالکان جرمانہ جبکہ 10 مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کئے گئے،جرمانہ جبکہ بیکریز، بیکنگ یونٹس کے خلاف صفائی کے ناقص انتظامات، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے، کھلے کوڑے دان، اشیا پر مینوفیکچرنگ و ایکسپائری تواریخ ظاہر نہ کرنے، حتمی پراڈکٹس کی نامناسب اسٹوریج پر ایکشن جبکہ نان شاپ کے خلاف صفائی کی ابتر صورتحال اور آٹے پیڑے کا مقررہ وزن سے کم وزن ہونے و متعدد مراکز مالکان کے پاس فوڈ بزنس لائسنس موجود نہ ہونے پر ایکشن لیا گیا ۔

علاوہ ازیں 10 مراکز مالکان کو معمولی نقائص پر اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :