ہسپتال میں ڈاکٹرز اپنی حاضری یقینی بنائیں، کوتائی برداشت نہیں کی جائیگی،ڈپٹی کمشنر قلات

بدھ 23 جولائی 2025 21:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن(ر)جمیل بلوچ نے ڈسٹرکٹ چیئرمین آغا عرفان کریم کے ہمراہ پرنس آغا عبدالکریم خان ہسپتال کادورہ کر کے سٹاف کی حاضری چیک کی۔نجیب اللہ مینگل اور آغاکریم شاہ نے ہسپتال میں دستیاب سہولیات اور درپیش مسائل سے متعلق بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ چیئرمین آغاعرفان کریم نے ہسپتال کے مختلف شعبوں ایمرجنسی اوپی ڈی ادویات اسٹور ڈائیلاسز سیکشن ایم ای آرسی سینٹر ایمبولینس اور دیگر شعبوں کا دورہ کیا اور ہسپتال میں دستیاب سہولیات اور مسائل کا بغور جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ نے کہاکہ پرنس کریم خان ہسپتال کے سولر سسٹم کو فعال کرکے ہسپتال کو بجلی فراہم کیاجارہاہے اور ڈائیلاسز مشینوں کو مکمل بجلی فراہم کیاجارہاہے تاکہ مریضوں کو سہولیات مل سکے ،ہسپتال کے واٹرسپلائی ٹیوب ویل کو بھی مکمل فعال کرکے پانی کی بھی فراہمی شروع کردیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

ہسپتال میں ادویات کی کوئی کمی نہیں ڈاکٹروں اور دیگر ٹیکنیکل اسٹاف کی کمی کو پورا کرنے کی ہرممکن کوشش جاری ہے اس سلسلے میں حکام بالاسے خط وکتابت کررہے ہیں ہسپتال میں ڈاکٹرز اپنی حاضری یقینی بنائیں لوگوں کو صحت سے متعلق بہتر سہولیات فراہم کریں صحت کے شعبے کو بہتر بنانے کے لیئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔

ہسپتال کی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھاجائے صحت کے شعبے میں کوئی کوتائی برداشت نہیں کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :