Live Updates

صوبائی وزیر ہائوسنگ بلال یاسین کا نکاسی آب کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

بدھ 23 جولائی 2025 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) صوبائی وزیر ہائوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے نکاسی آب کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف نشیبی علاقوں کا دورہ کیا-صوبائی وزیر نے واسا افسران کے ہمراہ تاجپورہ،آمنہ پارک اور بابری پارک کے علاقوں سے نکاسی آب کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

وزیر ہاوسنگ نے زیر زمین واٹر ٹینک تاجپورہ سائٹ کا بھی جائزہ لیا،بابری پارک 24لاکھ جبکہ آمنہ پارک میں ساڑھے 13لاکھ گیلن پانی ذخیرہ کیا جا سکتا ہے، اس موقع پر ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید،ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے،ڈی جی واسا کو لاہور سمیت متعدد شہروں میں مزید زیر زمین واٹر ٹینکس کی تعمیر بارے سفارشات جمع کروانے کی ہدایت کردی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث شدید بارشوں کے پیش نظر ہنگامی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر ہائوسنگ نے شہریوں سے گزارش کی کہ بارش کے دوران برساتی نالوں اور بجلی تنصیبات سے دور رہیں۔ایل ڈبلیو ایم سی کا کمرشل مارکیٹس، سروس لینز، یو ٹرنز اور مرکزی شاہراہوں پر بارش کے بعد خصوصی صفائی آپریشن جاری ہے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات