سندھ وومین بار ایسوسی ایشن کے وفدکاسرسید یونیورسٹی کا دورہ ، چانسلر اکبر علی خان سے ملاقات کی

بدھ 23 جولائی 2025 23:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) سندھ وومین بار ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر درخشاں جہاں کی قیادت میں سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا اورچانسلر اکبر علی خان سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور زیرِ بحث آئے۔بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق درخشاں جہاں نے خواتین کے تحفظ کے لیے تیار کردہ ڈیوائس سیف ویئر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سرسید یونیورسٹی کے شعبہ سافٹ ویئر انجینئرنگ کی طالبہ بسمہ آصف کی بنائی ہوئی یہ ڈیوائس ایک بہترین تخلیقی کاوش ہے جس کا مقصد کسی بھی غیر متوقع خطرے کی صورت میں خواتین کو فوری طور پر مدد فراہم کرنا ہے۔

انہوںنے کہا کہ ان کیلئے انصاف، وقار اور قانونی پیشے میں خواتین کی مساوی نمائندگی کی تحریک کی قیادت کرنا نہ صرف ایک اعزاز ہے بلکہ ایک اہم ذمہ داری بھی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس ڈیوائس کو اپنی ممبر خواتین وکلا میں متعارف کرانے کو وعدہ بھی کیاہے۔ملاقات میںسرسید یونیورسٹی کے چانسلر محمداکبر علی خان نے کہا کہ قوانین صرف اسی صورت میں موثر ثابت ہوتے ہیں جب ان پر صحیح طریقے سے عملدرآمد کیا جائے۔تقریب کے شرکا ء میں علیگڑھ انسٹی ٹیوٹ کے کنوینئر محسن کاظم، رجسٹرار سید سرفراز علی، ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد عامر، ڈاکٹر محمد نسیم، ڈاکٹر کاشف شیخ، ڈائریکٹر کوآرڈینیشن جہانگیر احسان ، اورک کی مینجر ہما احمد و دیگر شامل تھے۔