گورنمنٹ مسلم گرلز ہائی سکول ملتان کی طالبہ نے ثانوی تعلیمی بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

جمعرات 24 جولائی 2025 12:13

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) گورنمنٹ مسلم گرلز ہائی سکول ملتان کی طالبہ آشبہ فاطمہ نے ثانوی تعلیمی بورڈ کے سالانہ امتحانات میں بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔ آشبہ فاطمہ نےبورڈ میں (1187/1200) نمبر حاصل کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پرنسپل صائمہ ارم گیلانی نے آشبہ فاطمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی دیگر طالبات کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ اساتذہ کرام کی تدریسی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے پرنسپل نے کہا کہ سکول کےلئے یہ پوزیشن ایک اعزاز ہے۔طالبہ نے بورڈ میں پوزیشن لے کر ہمارے سکول اور علاقے کا نام روشن کیاہے،جس پر والدین اور اساتذہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ آشبہ فاطمہ کی اس کامیابی پر سکول انتظامیہ نے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :