پریزنزسٹاف ٹریننگ اکیڈمی ہری پور ، وارڈرز کے سہ ماہی بنیادی تربیتی کورس کا آغاز یکم اگست سے ہو گا

جمعرات 24 جولائی 2025 12:13

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) پریزنز سٹاف ٹریننگ اکیڈمی ہری پور میں تین ماہ پر مشتمل وارڈرز کے بنیادی تربیتی کورس کا آغاز یکم اگست سے ہو گا۔ اس سلسلے میں کمانڈنٹ اکیڈمی فوزیہ تاج نے سٹاف کو ضروری انتظامات بروقت مکمل کرنے کے لیے مخصوص ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔

(جاری ہے)

ان انتظامات کے تحت اکیڈمی میں تمام اسلحہ، بشمول ڈرل رائفلز اور فائرنگ پریکٹس کے لیے مختص ہتھیاروں کو انسٹرکٹرز کی جانب سے مکمل طور پر صاف اور چیک کیا جا چکا ہے۔ یہ اقدام اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے کہ تربیتی کورس کے دوران اسلحہ محفوظ اور موثر طریقے سے استعمال کے قابل ہو اور دوران ٹریننگ ٹرینیز کو کوئی مسئلہ درپیش نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :