گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کے زیر اہتمام 3 روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر ہو گئی

جمعرات 24 جولائی 2025 12:21

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کے زیر اہتمام اور سیرت سٹڈی سینٹر کے اشتراک سے ’’عورت اور عصرِ نو: مسائل و امکانات ‘‘ کے عنوان پر 3روزہ تربیتی ورکشاپ سیالکوٹ کینٹ میں اختتام پذیر ہو گئی ۔ ترجمان یونیورسٹی اور ڈپٹی ڈائریکٹر پریس و میڈیا رضوان حمید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ورکشاپ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر کی زیر سرپرستی منعقد ہوئی ۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر نہ صرف عصرِ حاضر کے چیلنجز پر گہری نظر رکھتی ہیں بلکہ وہ علامہ اقبالؒ سے والہانہ عقیدت بھی رکھتی ہیں اور چاہتی ہیں کہ نوجوان نسل، بالخصوص طالبات اقبال کے افکار سے روشناس ہو کر اسلامی طرزِ فکر کے مطابق تربیت پائیں۔ واضح رہے کہ سیالکوٹ میں قائم سیرت چیئر اور سیرت سٹڈی سینٹر وائس چانسلر ڈاکٹر شازیہ بشیر کے وژن کے مطابق مسلم خواتین کی فکری و اخلاقی کردار سازی کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ ورکشاپ کے تیسرے روز خصوصی فکری نشست ’’ہم کہاں کھڑے ہیں؟‘‘ منعقد ہوئی ، جس میں سوال و جواب اور فکری مکالمہ شامل تھا۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :