جنرلی اوپن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ،ٹاپ سیڈڈ الیگزینڈر ببلک مینز سنگلز کوارٹر فائنل رائونڈ میں داخل

جمعرات 24 جولائی 2025 16:29

جنرلی اوپن   اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ،ٹاپ سیڈڈ الیگزینڈر ببلک  مینز سنگلز ..
ویانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) قازقستان کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ الیگزینڈر ببلک اے ٹی پی جنرلی اوپن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔28 سالہ قازقستان کے کھلاڑی الیگزینڈر ببلک نے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں ارجنٹائن کے کھلاڑی تھیاگو اگسٹن ٹیرانٹے کو شکست دی ۔

(جاری ہے)

جنرلی اوپن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 81واں ایڈیشن آسٹریا میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ 28 سالہ قازقستان کے ٹاپ سیڈڈ کھلاڑی الیگزینڈر ببلک نے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارجنٹائن کے حریف کھلاڑی تھیاگو اگسٹن ٹیرانٹے کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6اور 4-6 سے شکست دی اور ایونٹ کے ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔932

متعلقہ عنوان :