
ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسب علی اکبر جاگیرانی کا جوڈیشل لاک اپ کا دورہ، قیدیوں سے ملاقات کی
جمعرات 24 جولائی 2025 16:52
(جاری ہے)
بعد ازاں، ریجنل ڈائریکٹر نے مختیارکار آفس قمبر کا دورہ کیا اور عوامی مسائل سے متعلق معلومات حاصل کیں۔
انہوں نے مختیارکار اور متعلقہ عملے کو ہدایت دی کہ عوامی مسائل بغیر کسی تاخیر کے حل کیے جائیں اور شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے تاکہ انہیں کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو۔ اس موقع پر مختیارکار قمبر سہراب علی شیخ نے بتایا کہ اب تمام ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ اور اسکین شدہ ہے جس سے عوام کو کافی سہولت حاصل ہوئی ہے۔ ریجنل ڈائریکٹر نے دفتر کی خستہ حال عمارت کی شکایت کا بھی نوٹس لیا اور یقین دہانی کرائی کہ اس بارے میں وزیر اعلیٰ سندھ کو لکھا جائے گا۔اس کے بعد، ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسب لاڑکانہ علی اکبر جاگیرانی نے ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس قمبر میں کھلی کچہری منعقد کی، جہاں حاضر سروس، ریٹائرڈ اور فوت شدہ ملازمین کے ورثاءکی جانب سے تنخواہوں، جی پی فنڈ اور پنشن سے متعلق مسائل سنے گئے۔ اس موقع پر انہوں نے ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر کو ہدایت دی کہ تمام سرکاری، ریٹائرڈ اور فوت شدہ ملازمین کے جائز مسائل بغیر تاخیر کے حل کیے جائیں۔کھلی کچہری میں ملازمین کی بقایاجات، جی پی فنڈ، پنشن اور کیسز کے متعلق احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ مسائل جلد از جلد حل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس ملاقات کا مقصد یہی ہے کہ سرکاری ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور انہیں فوری انصاف فراہم ہو۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ اکاو ¿نٹس آفیسر قمبر عبدالرئوف سومرو نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سابقہ تمام کیسز نمٹا دیئے گئے ہیں، اب کچھ نئے کیسز زیر التواءہیں جن پر کام جاری ہے اور وہ بھی جلد مکمل کر لیے جائیں گے۔ آئی بی اے پاس پرائمری اساتذہ کے تھرڈ فیز کے چوتھے راوئونڈ کا ڈیٹا بھی موصول ہو چکا ہے جس پر کام جاری ہے۔ سسٹم کی خرابی کی وجہ سے کچھ رکاوٹیں درپیش ہیں، تاہم مجموعی طور پر کام وقت پر مکمل کیا جا رہا ہے۔ اگر کسی شہری کا کوئی جائز مسئلہ ہے تو وہ دفتر سے رجوع کرے، ان کے مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
غیرت کے نام پر 7 افراد کو قتل کرنے والے مجرم کو 7 بار سزائے موت دینے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 70 سالہ بزرگ ہنی ٹریپ کا شکار، ایک کروڑ روپے اور آئی فونز بطور تاوان طلب
-
پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کررہا اور نہ آئندہ کرے گا، سیکیورٹی ذرائع
-
عمر ایوب اور شبلی فراز کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
-
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بہترین حکمتِ عملی کی بدولت جنگ میں عظیم کامیابی ملی،مریم نواز
-
کراچی: جائیداد تنازع پر بڑے بھائی نے چھوٹے کو ہتھوڑا مارکر قتل کردیا
-
رکاوٹوں کے باوجود پاکستان آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی قسط حاصل کرنے کیلئے تیار
-
پنجاب کے معاملات میں مداخلت، پی پی آئینی اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے‘ عظمیٰ بخاری
-
پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کررہا، ہمارے خلاف سازش ہو رہی ہے‘ ایازصادق
-
حافظ نعیم الرحمن کا مانسہرہ میں فقیدالمثال استقبال، ٹھاکرہ سٹیڈیم نعرہ حافظ ،حافظ سے گونج اٹھا
-
زیرحراست ملزمان کے انٹرویوزاورانکے اعترافی بیانات میڈیا پرنشر کرنے پر پابندی
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا جامعہ حنفیہ بوریوالا کے میڑک کے امتحان میں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبا اور اساتذہ کیلئے 10 لاکھ روپے کا انعام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.