لاہور تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا، کامیابی کا تناسب 65.32 فیصد رہا،ترجمان

جمعرات 24 جولائی 2025 16:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) لاہور تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا۔ترجمان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے مطابق امتحانات میں کامیابی کا تناسب 65 اعشاریہ 32 فیصد رہا، امتحانات میں 2 لاکھ 54 ہزار 12 طلبہ نے شرکت کی جس میں ایک لاکھ 65 ہزار 912 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔جاری نتائج میں حرم فاطمہ رول نمبر 115235 نے1193نمبرحاصل کر کے لاہور بورڈ میٹرک میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی،دوسری پوزیشن نورالہدی رول نمبر 119842 اور حاجی ابوزر تنویر رول نمبر 220365 نے بالترتیب 1188 نمبر لے کر حاصل کی جبکہ محمد علی رول نمبر254976 نے 1187 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

سائنس گروپ لڑکوں میں حاجی ابوذر تنویر نے1188 نمبر لے کر پہلی پوزیشن،محمد علی نے 1187 نمبر لے کر دوسری جبکہ محمد ذاحب صدیق اور فیضان رضا نے بالترتیب 1186 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

سائنس گروپ لڑکیوں میں حرم فاطمہ نے 1193 نمبر لے کر پہلی پوزیشن ، نورالہدی نے 1188 نمبر لے کر دوسری پوزیشن ، عائشہ محی الدین اور فاطمہ فیصل نے بالترتیب 1186 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

آرٹس گروپ میں لڑکوں میں پہلی پوزیشن ابوبکر نے 1088 نمبر لے کر حاصل کی ، محمد طلحہ نے 1074نمبر لے کر دوسری پوزیشن جبکہ غلام عباس نے1065 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ اسی طرح لڑکیوں میں حافظہ عمارہ اشرف نے 1154 نمبر لے کر پہلی، ایفا عثمان نے 1149 نمبر لے کر دوسری اور زینب بنت عاصم بٹ نے 1141 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔نتائج بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ، موبائل ایپ اور ایس ایم ایس سروس کے ذریعے حاصل کیے جا سکتے ہیں، جبکہ اسکولوں کے لیے پرنٹ شدہ رزلٹ گزٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :