وہاڑی میں 2 لاکھ 39 ہزار سے زائد لڑکیوں کو ایچ پی وی ویکسین لگائی جائے گی، مہم 15 ستمبر سے شروع ہوگی

جمعرات 24 جولائی 2025 17:28

وہاڑی میں 2 لاکھ 39 ہزار سے زائد لڑکیوں کو ایچ پی وی ویکسین لگائی جائے ..
وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) ضلع وہاڑی میں ہیومن پیپیلوما وائرس (HPV) ویکسین مہم 15 تا 27 ستمبر 2025 تک جاری رہے گی۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید کے مطابق مہم کے دوران 9 تا 14 سال کی عمر کی 2 لاکھ 39 ہزار 871 لڑکیوں کو ویکسین لگائی جائے گی تاکہ وہ سروائیکل کینسر سے محفوظ رہ سکیں۔مہم میں 3 ڈی ایچ ایم ٹیز، 98 سپروائزر، 185 ٹیمیں، سکلز پرسن، ٹیم اسسٹنٹس اور 353 سوشل موبلائزرز شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

ویکسینیشن کے بعد HPV ویکسین کو روٹین امیونائزیشن شیڈول میں شامل کیا جائے گا۔ڈاکٹر فہد کے مطابق امام مساجد، مقامی رہنما اور این جی اوز کو مہم کا حصہ بنایا جائے گا تاکہ عوامی آگاہی میں اضافہ ہو۔ سرکاری و نجی اسکولوں سے طالبات کا ڈیٹا جمع کیا جا رہا ہے۔ ہر تحصیل میں اسسٹنٹ کمشنرز مہم کی نگرانی کریں گے، جبکہ کنٹرول روم اور تربیتی عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ مہم کے دوران اسکول سیمینارز، آؤٹ ریچ ٹیمیں اور فکسڈ پوائنٹس پر بھی ویکسینیشن کی جائے گی۔\378

متعلقہ عنوان :