Live Updates

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پرمظفر گڑھ کے بیت ملاں والی اور عظمت پور کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سامان کی تقسیم

جمعہ 19 ستمبر 2025 19:40

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پرمظفر گڑھ کے بیت ملاں والی اور عظمت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء)وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر مظفرگڑھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سامان کی تقسیم جاری ہے۔

(جاری ہے)

سینئر منسٹر مریم اورنگزیب کی سربراہی میں وزارتی ٹیم نے امدادی سامان اپنی نگرانی میں تقسیم کیا۔ بیت ملاں والی اور عظمت پور میں فلڈ ریلیف ٹینٹ سٹی سج گئے۔ بیت ملاں والی میں خشک راشن اور صاف پانی کی فراہمی جاری ہے۔ سیلاب متاثرین کے مویشیوں کے لئے پانی مہیا کیا جارہا ہے۔ مویشیوں کے لئے ونڈہ کی فراہمی اورویکسی نیشن بھی کی جارہی ہے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات