
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سیلاب متاثرین کو امدادی رقوم پہنچائی جائیں‘سردار سلیم حیدر خان
جمعہ 19 ستمبر 2025 19:42

(جاری ہے)
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ گزشتہ سالوں کی نسبت اس سال ملک بھر میںشدید بارشیں ہوئیں اور بھارت کی جانب سے بھی وسیع پیمانے پر پانی چھوڑ دیا گیا جس سے شدیدسیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔
اُنہوں نے کہا کہ ہزاروں کی تعداد میںغریب کسانوں کی فصلیں ، مال مویشی، مکانات اور قیمتی سرمایہ سیلابی ریلوں میں بہہ گیا ۔اُنہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بروقت اقدامات کر کے کئی انسانی جانی و مالی نقصانات کو ہونے سے بچایا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں میں راشن ، خشک خوراک، ادوایات اور میڈیکل کیمپ سمیت دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ اتنے بڑے پیمانے پر آنے والے سیلاب کو حکومت اکیلے نہیں بلکہ عوام کو بھی مل کر متاثرین کی امداد اور بحالی میںاپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ فلاحی اداروں کو چاہئے کہ وہ سیلاب سے تباہ کاریوں کا جائزہ لیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ فلاحی ادارے ایک جگہ نہیں بلکہ پنجاب کے دیگر متاثرہ علا قوں میں بھی اپنی سرگرمیوں کوبڑھائیں تاکہ ہر متاثرہ افراد تک امداد پہنچ سکے۔ وفد نے گورنر پنجاب کو بتایا کہ روٹری انٹرنیشنل کے نمائندگان پورے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو ہر ممکن امداد فراہم کی جائے۔
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پرمظفر گڑھ کے بیت ملاں والی اور عظمت پور کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سامان کی تقسیم
-
حرمین شریفین کے محافظ کی حیثیت سے جو عالمی عزت اور وقار حاصل ہوا ،پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا ،تہمینہ دولتانہ
-
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سیلاب متاثرین کو امدادی رقوم پہنچائی جائیں‘سردار سلیم حیدر خان
-
وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی سےجماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن کی ملاقات
-
لاڑکانہ : صدرآصف علی زرداری کا چین کا دورہ تاریخی کامیابی ہے، ناصرحسین شاہ
-
مشکلات کی گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہیں ، مریم اورنگزیب
-
لاہور : جناح اسپتال کے ڈاکٹر کو ریپ کیس میں 14 سال سزا
-
اب تک 14900 کے قریب افغان شہریوں کو عزت و احترام کے ساتھ اپنے ملک روانہ کیا جا چکا ہے،ڈی پی او اٹک
-
پاک سعودی معاہدے نے گریٹر اسرائیل منصوبہ دفن کر دیا ،سعودی عرب سے سفارتی نہیں، ایمان وعقیدے کا تعلق ہے ،طاہر محمود اشرفی
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا خواتین، بزرگوں،طلبہ اور سپیشل افراد کیلئے مفت سفر کے اعلان کا اعادہ،
-
وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈوویلپمنٹ چوہدری سالک حسین کی روم میں اطالوی ہم منصب، مارینا ایلوِرا کالدیروں سے ملاقات
-
پنجاب بھر میں 1610 ٹریفک حادثات میں 17 افراد جاں بحق ، 1853 زخمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.