ملتان کسٹمز کااقدام، کروڑوں مالیت کی ضبط شدہ اور زائد المعیاد اشیاء تلف

جمعرات 24 جولائی 2025 23:06

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) ملتان کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے ڈرائی پورٹ پر کروڑوں روپے مالیت کی ممنوعہ، غیر قانونی اور زائد المعیاداشیاء سرکاری طور پر تلف کر دیں۔

(جاری ہے)

تلف کی گئی اشیاء میں لاکھوں سگریٹس، گٹکا، پان مصالحہ، چائنا سالٹ، خراب شدہ خشک دودھ، وی پاؤڈر، جنسی ادویات، کاسمیٹکس، شیشہ فلیورز اور دیگر مضر صحت اشیاء شامل تھیں۔تقریب کی نگرانی کلکٹر کسٹمز سمیر مستنصر تارڑ نے کی جبکہ دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی شریک ہوئے۔ چیف کلکٹر باسط مقصود عباسی نے کسٹمز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے بتایا کہ ریونیو میں گزشتہ سال کی نسبت 150 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :