امتحانی نظام میں غیر جانبداری اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا،کمشنر گوجرانوالہ

جمعرات 24 جولائی 2025 23:07

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) کمشنر/چیئرمین تعلیمی بورڈ گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی نے کہاکہ سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ کے امتحان کے انعقاد سے لےکر نتائج کی تیاری تک متعلقہ قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا گیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکنڈری سکول سرٹیفیکیٹ میں پوزیشن ہولڈر بچوں کے اعزاز میں قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول جی ٹی روڈ گوجرانوالہ میں ایک پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ڈاکٹر محمد احتشام جان بٹ کنٹرولر امتحانات، پروفیسر رشید احمد بھٹی، سیکرٹری بورڈ کے علاوہ بورڈ کے دیگر افسران، پوزیشن ہولڈر طلبا ء و طالبات، انکے والدین، اساتذہ کرام، سربراہان تعلیمی ادارہ جات شرکت کی ۔

تقریب کے مہمانان گرامی ممبران صوبائی اسمبلی قیصر اقبال سندھو ،طارق سبحانی ،ڈپٹی کمشنر نوید احمدنے پوزیشن ہولڈر بچوں میں کیش ایوارڈ اور تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔\378