لاہور،سی سی ڈی اہلکار بن کر شہری کو اغواء کرنے والے 3پولیس ملازمین گرفتار

اہلکار 2شہریوں کو اغواء کرکے 25لاکھ تاوان کا مطالبہ کرتے رہے،مقابلے میں مارنے کی دھمکیاں دیں

جمعرات 24 جولائی 2025 19:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء) سی سی ڈی اہلکار بن کر شہری کو اغواء کرنے والے 3پولیس ملازمین کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس نے کہا کہ کانسٹیبل توقیر، عاقب اور محمد علی نے شہری کو حبس بے جا میں رکھا، پولیس ملازمین نے خود کو سی سی ڈی کا اہلکار ظاہر کیا، اہلکار 2شہریوں کو اغواء کرکے پچیس لاکھ تاوان کا مطالبہ کرتے رہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے شاہد اور ندیم کو پولیس مقابلے میں مارنے کی دھمکیاں دیں، ملزمان نے مغوی افراد کو زبردستی منشیات فروشی کا اعتراف کرنے کی ویڈیوز بنوائیں، متاثرہ افراد کے اہل خانہ نے 6لاکھ 75ہزار روپے دیکر نوجوانوں کو بازیاب کروایا۔پولیس نے کہا کہ تینوں پولیس ملازمین سے مزید تفتیش جاری ہے، اہلکاروں کے موبائل فون قبضہ میں لیکر ویڈیوز کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :