لورالائی ،غیر فعال 105سکولز کو فعال کردیا گیا ہے ، میرعبدالرشیدجوگیزئی

جمعرات 24 جولائی 2025 19:50

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لورالائی مدثر احمد کی شاندار کارکردگی، 105 غیر فعال اسکولز فعال کر دئیے۔ضلعی صدر سیسا لورالائی میر عبدالرشید جوگیزئی نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مدثر احمد کی مثالی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اٴْنہوں نے اپنی مدتِ تعیناتی کے دوران تعلیم کے شعبے میں نمایاں بہتری لائی ہے۔

خاص طور پر اٴْن کی کوششوں سے ضلع بھر میں تقریباً 105 غیر فعال اسکولوں کو دوبارہ فعال کیا گیا ہے، جو ایک ریکارڈ کامیابی ہے۔میر عبدالرشید جوگیزئی نے کہا کہ ڈی ای او لورالائی مدثر احمد نے محکمانہ دیانتداری، محنت اور عملی اقدامات کے ذریعے یہ ثابت کیا ہے کہ اگر نیت صاف ہو اور وڑن واضح ہو تو تعلیمی میدان میں کسی بھی چیلنج پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے افسران نظام تعلیم کے لیے سرمایہ ہیں، اور حکومتِ بلوچستان کو چاہیے کہ اٴْن کی خدمات کو سراہتے ہوئے دیگر اضلاع میں بھی ایسے افسران کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔ضلعی صدر سیسا نے محکمہ تعلیم لورالائی کے دیگر افسران و عملے پر بھی زور دیا کہ وہ مدثر احمد کی طرح اپنے فرائض ایمانداری اور لگن سے انجام دیں تاکہ آئندہ نسلوں کو بہتر تعلیمی مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :