بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے فلائنگ سکول کلب فعال کرنے جارہے ہیں،کیپٹن علی آزاد

فلائنگ سکول میں نوجوانوں کو مختلف اقسام کے جہاز اڑانے کی تربیت دی جائے گی،ڈی جی ایوی ایشن ونگ بلوچستان

جمعرات 24 جولائی 2025 19:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء) بلوچستان کے ڈائریکٹر جنرل ایوی ایشن ونگ کیپٹن علی آزاد نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کے لئے فلائنگ اسکول کلب فعال کرنے جارہے ہیں،فلائنگ اسکول میں نوجوانوں کو مختلف اقسام کے جہاز اڑانے کی تربیت دی جائے گی۔ ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند او رسیکرٹری خزانہ بلوچستان عمران زرکون کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں ڈائریکٹر جنرل ایوی ایشن ونگ کیپٹن علی آزاد کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ایوی ایشن ونگ کا قیام وزیر اعلٰی بلوچستان کا وڑن تھا جو شرمندہ تعبیر ہونے جارہا ہے،یہ پروجیکٹ تین سالہ ہوگا جس میں نوجوان ملک بھر سے داخلہ لے سکتے ہیں،کیپٹن علی آزاد نے کہا کہ فلائنگ اسکول میں بلوچستان کے نوجوانوں کو خصوصی رعایت دی جائے گی،بلوچستان کے نوجوان اب ڈاکٹر اور انجینئر بنے کے علاوہ ایوی ایشن میں موجود شعبوں میں مواقع حاصل کرسکیں گے،نوجوانوں کو 5سو فلائٹ گھنٹے کی تربیت دی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری خزانہ عمران زرکون کا کہناتھا کہ اس منصوبے پر سرکاری پیسہ خرچ نہیں ہوگا،کارپوریٹ سیکٹر کے پیسے اس پر لگائے جائیں گے،بلوچستان حکومت کے موجودہ تین جہاز بھی فلائنگ کلب میں خدمات سر انجام دیں گے،سیکرٹری خزانہ عمران زرکون کا کہنا تھا کہ سرکاری جہاز بھی ریونیو جنریٹ کریں گے،18 سال کے نوجوان فلائنگ اسکول میں داخلہ لینے کے اہل ہونگے۔

متعلقہ عنوان :